صدر مملکت آصف علی زرداری کا کوئٹہ اور کیچ میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

19

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ اور کیچ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بدھ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔

صدر مملکت نے وطن کے دفاع میں جام شہادت نوش کرنے والے صوبیدار محمد جمیل شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبیدار محمد جمیل شہید کی قربانی قوم کے امن و سلامتی کے لیے سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے تونسہ شریف سے تعلق رکھنے والے شہید صوبیدار محمد جمیل کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں