کوئٹہ کے سریاب میں فائرنگ، محکمہ زراعت کے آفیسر سمیت 2 افراد جاں بحق؛ پولیس کی تحقیقات جاری

32

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں فائرنگ کے نتیجے میں محکمہ زراعت کے آفیسر سمیت 2 ہلاک ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر گرین ٹائون کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص بہاول کو جبکہ ملزمان نے فائرنگ کرکے غلام سرور کو قتل کردیا جو محکمہ زراعت میں آفیسر بتایا جاتا ہے ڈی ایس پی سریاب طالب حسین کاکہنا ہے کہ پہلے غلام سرور نے بہاول کو قتل کیا اور مسلح افراد نے اس سے اسلحہ چھین کر اسے بھی قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اور نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کررہی ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں