وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وز یر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کے وژن کے تحت اور چئرپرسن بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ہدایات پر بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کی ٹیم نے کوئٹہ کے مختلف شادی ہالز کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران متعدد شادی ہالز کو بلوچستان ریونیو اتھارٹی اور بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ، 2015 کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی، جبکہ متعلقہ کاروباری مراکز کو ٹیکس قوانین کی تعمیل اور قابلِ اطلاق تقاضوں کی تکمیل کے حوالے سے نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔
BRA ٹیم نے شادی ہالز کے انتظامیہ کو رجسٹریشن، ٹیکس تعمیل، درست ریکارڈ رکھنے اور قانون کے مطابق واجب الادا ٹیکس کی بروقت ادائیگی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا مقصد ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس نظام میں شفافیت، ٹیکس نیٹ میں توسیع اور صوبائی محصولات میں اضافہ یقینی بنانا ہے۔ متعلقہ کاروباری اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ قابلِ اطلاق قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔









