کوئٹہ نواں کلی کے رہائشی عبداللہ جان نے کہا ہے کہ میرا 22 سالہ بیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے لاپتہ ہے اس کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کچھ معلوم نہیں ہوسکا
اگر اس کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے ہوا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا احسان اللہ گزشتہ ڈھائی سال سے گھر سے نکلا ہے اس کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن تا حال اس کا کچھ معلوم نہیں ہوسکا اگر اس کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے ہوا تو میرا او رمیرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔









