سعودی عرب کے شہروں جدہ، طائف اور ینبوع میں خطرے کی وارننگ جاری کی گئی۔
جمعے کی رات العلا، خمیس مشیط، جازان اور ابھا کے لیے بھی وارننگ جاری کی گئی۔
کچھ دیر بعد سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے خطرہ ٹلنے اور وارننگ واپس لینے کا اعلان کردیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزارتِ داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کو سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر پیغامات یا معلومات شیئر کرنے سے قبل ان کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسی معلومات کو آگے منتقل نہ کریں جن کے درست ہونے کی تصدیق نہ ہوئی ہو۔









