مسجد میں معصوم نمازیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا افسوسناک ،بزدلانہ عمل ہے،جمعیت علماء اسلام کوئٹہ

16

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی ترجمان نے کوہاٹ کی پرانی پولیس لائن کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمازِ جمعہ کے وقت مسجد میں معصوم نمازیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ عمل ہے۔

ایسے انسانیت سوز واقعات کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ضلعی ترجمان نے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے بلندیِ درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل جبکہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں، واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے اس کے پسِ پردہ عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں