ویمن یونیورسٹی میں جدید اور مارکیٹ ڈریون مضامین متعارف کرائے جا رہے ہیں، گورنر بلوچستان

8

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، میڈیکل لیب ٹیکنالوجی، ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹری سمیت جدید اور مارکیٹ ڈریون مضامین متعارف کرائے جا رہے ہیں تاکہ طالبات جدید سائنسی علوم اور ٹیکنالوجیکل مہارتوں سے آراستہ ہوکر مقامی، قومی اور عالمی روزگار کی مارکیٹ میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا سکیں۔

گورنر نے یہ بات وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق سے گورنر ہاس کوئٹہ میں ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ژوب میں وویمن یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام پورے ڈویژن کی طالبات کو ان کی دہلیز پر اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرے گا۔ یونیورسٹیوں کو تعلیمی پروگرامز کو مستقبل کی ضروریات اور مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ، تحقیق، ڈیجیٹل مہارتوں، انٹرپرینیورشپ اور صنعت سے روابط پر توجہ دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی معاشرتی و معاشی ترقی سے جڑی ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چانسلر آفس کی معاونت سے یونیورسٹی مختلف انتظامی و مالی بحرانوں سے نکلنے، رینکنگ اور مجموعی کارکردگی بہتر بنانے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ جدید تعلیمی پروگرامز اور تحقیق کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں