امریکا نے سعودی عرب کو 48 جدید F-35 لائٹننگ ٹو جنگی طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری دے دی مجوزہ دفاعی معاہدے کی مالیت 24.3 ارب ڈالر ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پیکیج میں 48 F-35 طیاروں کے ساتھ 49 انجن، مواصلاتی و الیکٹرانک جنگی نظام، اسپیئر پارٹس، تربیتی سامان، سمیولیٹرز اور دیگر معاون آلات شامل ہوں گے۔
تاہم معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکی کانگریس کی منظوری بھی درکار ہے۔
F-35 اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس جدید لڑاکا طیارہ ہے اور اسرائیل اس وقت مشرق وسطیٰ کا واحد ملک ہے جو یہ طیارے آپریٹ کر رہا ہے۔









