آواران آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک کرنےپر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں: سرفراز بگٹی

12

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آواران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آواران میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کے دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت کارروائی کا ثبوت ہے۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی ادارے پرعزم ہیں، جبکہ قوم بھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ صوبے میں امن و استحکام کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کی عکاس ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں