کوئٹہ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی آٹے، گندم کی گاڑیوں سے مبینہ غیر قانونی وصولیوں کی شکایات پر تحقیقات کا مطالبہ

14

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے آٹے اور گندم کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں کو مختلف کسٹم چیک پوسٹوں پر بلاجواز روکنے، ہراساں کرنے اور بھاری رقوم کی مبینہ غیر قانونی وصولی کی شکایات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری، شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ درخشاں، زیارت کراس، بلیلی، کچلاک، یارو اور دیگر چیک پوسٹوں پر آٹے اور گندم کی گاڑیوں سے غیر قانونی وصولیوں کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ گندم اور آٹے کی ترسیل میں رکاوٹیں اور اضافی وصولیاں کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کرنے کے ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔پارٹی نے الزام عائد کیا کہ بلیلی اور کچلاک چیک پوسٹوں پر کوئٹہ سے دکانداروں اور گھریلو افراد کی جانب سے لے جانے والا سامان بھی اتار لیا جاتا ہے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ شکایات اور دستیاب شواہد کی اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائیں اور الزامات درست ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں