مستونگ: کمسن بچی ٹیوب ویل میں گر گئی، تین روز گزرنے کے باوجود ریسکیو نہ ہوسکی

17

مستونگ کے علاقے کلی خواصام میں ایک کمسن معصوم بچی گھر کے ٹیوب ویل میں گر گئی، جسے تقریباً تین روز گزرنے کے باوجود تاحال ریسکیو نہیں کیا جاسکا۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو ٹیوب ویل سے نکالنے کی بھرپور کوششیں کیں، تاہم تمام تر کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔

بچی کے والدین نے کمشنر قلات ڈویڑن، ڈپٹی کمشنر مستونگ اور دیگر اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کرکے ان کی بچی کو ٹیوب ویل سے نکالا جائے۔

والدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز سے وہ شدید کرب اور اذیت میں مبتلا ہیں، لہٰذا حکام فوری اقدامات کرتے ہوئے بچی کو ریسکیو کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں