کوئٹہ پولیس نے سنیچرز ، اشتہاری ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 زخمی ملزمان سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل، اسلحہ ایمونیشن برآمد کرلئے۔
پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر خروٹ آباد پولیس نے چیکنگ کے دوران سنیچرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان سلام اور فیصل کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے چھینی گئی موٹر سائیکل، اسلحہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔
اس کے علاوہ شالکوٹ پولیس نے اشتہاری ملزم محمد دین کو گرفتار کرلیا جبکہ 17 گاڑیوں اور 18 موٹر سائیکلوں کی چیکنگ بھی بروری پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم غلام حسین کو گرفتار کرکے ایک رائفل، 2 میگزین اور رائونڈ قبضے میں لے لیا جبکہ سٹی پولیس نے ملزم سعد اللہ کو گرفتار کرلیا اس کے علاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان محمد سفر، امان اللہ، اسد اللہ، عنایت اللہ، قادر خان، مختار ، آفتاب، رضوان کو گرفتار کرلیا اور تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی









