کھرکھیرا کسٹم کے قریب مسافر کوچ اور گیس باؤزر میں خوفناک تصادم دونوں ڈرائیور جاں بحق 15 سے زائد افراد زخمی ہیں.
جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ پیر کے روز وندر کے قریب مین قومی شاہراہ کھرکھیڑہ کسٹم کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی المحمود مسافر کوچ سامنے آنے والی ایل پی جی باؤزر کے درمیان تصادم ہوگیا۔
حادثے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جاں بحق ہونے والے بوزر ڈرائیور کی شناخت محمد طارق کے نام سے ہوئی ہے جو نوشکی کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ المحمود کوچ کے ڈرائیور دولت خان بھی حادثے میں جاں بحق ہوئے جبکہ خواتین و بچوں سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا









