ٹرانسمیشن لائنوں اور گرڈاسٹیشنوں پر ضروری کام کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو

16

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق مختلف ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ اسٹیشنوں پر ضروری کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 66kvسورینج گرڈاسٹیشن سے 7ستمبراور8ستمبرکو صبح7بجے سے شام 7بجے تک بجلی بندرہیگی۔ اسکے علاوہ 132kvاوستہ محمد۔

گنداخہ ٹرانسمیشن لائن پر8ستمبرسی10ستمبرتک (روزانہ) صبح 7بجے سے سہ پہر3بجے تک مرمتی کام کیا جائے گا جس کے باعث اس دوانیہ میں اوستہ محمدگرڈاسٹیشن کے 11kv کیڈٹ کالج جعفرآباد فیڈرسے بجلی بندہوگی۔

اسی طرح 10ستمبرکو(بروزجمعرات) 66kvمنجھوشوری گرڈاسٹیشن سے صبح 9تا شام 4بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ تمام صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں