نادرا ریجنل آفس کوئٹہ کے زیر اہتمام نادرا زونل آ فس ژوب،بارکھان میں7ستمبر2026 کوصبح ساڑھے 10 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک جبکہ نادرا زونل آفس پشین میں10ستمبر کوصبح ساڑھے 10 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔نادرا حکام کے مطابق کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق درپیش مسائل کے حل، شکایات کے ازالے اور نادرا خدمات کی فراہمی کے عمل کو مزید بہتر بنانا ہے۔ اس موقع پر عوام اپنے مسائل براہِ راست نادرا حکام کے سامنے پیش کر سکیں گے جبکہ متعلقہ افسران موقع پر ہی شکایات کے حل اور رہنمائی فراہم کریں گے۔
نادرا زونل آ فسز میں کھلی کچہریوں کا شیڈول
26









