پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، وزیراعلی بلوچستان

15

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6ستمبر ملکی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے، یوم دفاع کے موقع پر 1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے وطن کے دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دے کر بہادری اور حب الوطنی کی لازوال مثال قائم کی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہیں، پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، 1965 کے شہدا نے وطن کے دفاع کی عظیم مثال قائم کی، ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ وطن کے دفاع کیلئے قوم اور افواج پاکستان متحد ہیں، پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

شہدا کے خاندان پوری قوم کیلئے قابل احترام ہیں اور قوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ملکی دفاع کیلئے ہمیشہ پرعزم رہے ہیں اور آئندہ بھی وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، ہمیں اتحاد، یکجہتی اور قومی جذبے کے ساتھ ملک کی ترقی، استحکام اور سلامتی کیلئے کام کرنا ہوگا۔میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا اور ملک کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں