چین سے فنڈز کی ایران منتقلی کا خفیہ مالیاتی نظام؛ امریکا کی ترک بینک پر پابندی

21

امریکا نے ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کی مہم مزید تیز کرتے ہوئے ترکیہ میں قائم ایک بینک اور اس سے وابستہ 2 مالیاتی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا کہ گولڈن گلوبل یاتریم بینک اور اس کی ذیلی کمپنیوں نے ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور، قدس فورس کے لیے کروڑوں ڈالر مالیت کے مالی لین دین میں سہولت فراہم کی تھیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کا الزام ہے کہ مذکورہ مالیاتی اداروں نے ایرانی حکومت کو ایسے بینکنگ نیٹ ورک تک رسائی فراہم کی جس کے ذریعے تہران بیرونِ ملک رقوم منتقل کرنے کے قابل ہوا۔

ایران کے ’خفیہ شیڈو بینکنگ نیٹ ورک‘ کا الزام

امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گولڈن گلوبل بینک کے قیام کا ایک مقصد ایران کے مبینہ ’رہبر نیٹ ورک‘ کو سہولت فراہم کرنا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق یہ ایک خفیہ مالیاتی نظام ہے جس کے ذریعے چین سے حاصل ہونے والی ایرانی تیل کی آمدنی ترکی منتقل کی جاتی تھی جہاں بعد ازاں اسے نقد رقم اور سونے میں تبدیل کیا جاتا تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار نے ایران کو امریکی پابندیوں اور مالیاتی نگرانی سے بچتے ہوئے اپنی آمدنی منتقل کرنے میں مدد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں