جنوبی پشتونخوا جرگہ کے فیصلوں کے مثبت نتائج پورے پشتونخوا وطن پر مرتب ہوں گے، پشتونخوامیپ

11

پشتونخواملی عوامی پارٹی نے جنوبی پشتونخوا کے کامیاب جرگہ پر شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی جرگہ کے دروس اور مثبت نتائج تمام پشتونخوا وطن پر مرتب ہوں گے۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ میں 30، 31 اگست اور یکم ستمبر کو جنوبی پشتونخوا کے عوام اور پشتون قوم کا نمائندہ جرگہ منعقد ہوا، جس میں سیاسی و سماجی رہنماں، قبائلی عمائدین، دانشوروں، وکلا، نوجوانوں، خواتین، مزدوروں، کسانوں، تاجروں، زمینداروں، ٹرانسپورٹروں اور دیگر شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جرگے میں پشتون علاقوں کی بدامنی، لاقانونیت، بدانتظامی اور سیاسی، آئینی، معاشی و سماجی بحرانوں پر غور کیا گیا۔

شرکا کی آرا کی روشنی میں 19 نکاتی اعلامیہ اور 24قراردادیں پیش کی گئیں جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع میں جرگہ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔پشتونخوامیپ نے جرگے کی انتظامی، سیکیورٹی، میڈیا اور دیگر کمیٹیوں میں خدمات انجام دینے والے کارکنوں، میزبان خاندانوں، پشتونخوا ڈاکٹرز فورم اور دیگر منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ پارٹی نے مقامی میڈیا کی عدم شرکت اور کوریج نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پیکا ایکٹ اور آزادیِ اظہار پر پابندیوں کو مسترد کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں