نیپال میں شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، وزارتِ تعلیم کے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ 3 اضلاع میں کم از کم 19 اسکول متاثر ہوئے ہیں جبکہ 200 سے زائد طلبہ لاپتا ہیں۔
وزارتِ تعلیم و کھیل کی تازہ رپورٹ کے مطابق 9 اسکول مکمل طور پر تباہ اور 7 کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد اسکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کے لاپتا ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
حکام کے مطابق تقریباً 20 طلبہ سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ راسووا اور نواکوٹ اضلاع میں اسکولوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔









