کوئٹہ بلاک میں انسداد پولیو کی بوسٹر مہم شروع

28

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) بلوچستان پیر، 31 اگست سے کوئٹہ بلاک میں پانچ روزہ پولیو بوسٹر مہم شروع کرنے جا رہا ہے، جس کے دوران اسکولوں اور مدارس میں 5 سے 10 سال کی عمر کے تقریباً 3 لاکھ 78 ہزار بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔ای او سی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر انعام الحق نے بتایا کہ مہم کے لیے تقریباً 1,200 ویکسینیشن ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ مہم میں کوئٹہ بلاک کے علاقوں کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور برشور کو شامل کیا گیا ہے۔اس مہم کا مقصد اسکولوں اور مدارس میں زیر تعلیم بچوں کو پولیو وائرس کے خلاف اضافی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ پانچ روزہ مہم کے دوران ویکسینیشن ٹیمیں تعلیمی اداروں کا دورہ کریں گی اور اہل بچوں کو فریکشنل اِن ایکٹیویٹڈ پولیو ویکسین (fIPV) اور اورل پولیو ویکسین دی جائیں گی۔انعام الحق نے کہا کہ یہ مہم صوبے میں بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رکھنے اور معمول کی و اضافی حفاظتی ویکسینیشن سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پولیو وائرس کی کیسز بڑے عمر کے بچوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں