ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت 31اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

18

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت 31 اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران مدارس میں بچوں کی مکمل کوریج یقینی بنانے کے حوالے سے علما کرام کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نیشنل ای او سی کوآرڈینیٹر انعام الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، علما کرام اور پولیو ٹیموں کے اہلکاران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مدارس میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے، کسی بھی قسم کے ریفیوزل کے خاتمے اور تمام اہل بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 100 فیصد کوریج یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ مشترکہ ذمہ داری ہے، اس لیے علما کرام اور مدارس انتظامیہ ضلعی انتظامیہ اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود رہیں گے اور مدارس میں پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون اور نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں