کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر، سنگین وارداتوں میں ملوث راہزنی ، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی

33

کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر، سنگین وارداتوں میں ملوث راہزنی ، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن ،منشیات موبائل فون اور لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان مزمل اور سبطین کے قبضے سے 2 پسٹل بمعہ رائونڈ برآمد کرلئے ۔

اسی طرح شالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان، شاہزیب، علی احمد اور شاہزیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری کیا گیا سامان بیٹری، یوپی ایس، کپڑے جبکہ مفرور ملزم نظام کو گرفتار کرلیا۔

دوسری کارروائی میں 19 بغیر نمبر کے موٹر سائیکلیں بند کیں۔ 25 گاڑیوں کے کاغذات چیک کئے۔ اسی طرح سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے نعمت اللہ کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ رائونڈ برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

جناح ٹائون پولیس نے عامر کے قبضے سے مسروقہ موبائل برآمد کرکے گرفتار کرلیا تھانہ منظور شہید کے عملے نے نامزد ملزمان امان اللہ ، عامر ، عبدالنبی، محمد یونس گرفتار کرلیا اسی طرح تھانہ جمیل کاکڑ شہید کے عملے نے امیر حمزہ کے قبضے سے 1030 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ جبکہ 8 گاڑیوں سے کالے شیشے اور 5 بغیر نمبر کے موٹر سائیکلیں بند کیں۔ پشتون آباد پولیس نے نور محمد سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے اسے گرفتار کیا۔ نیو سریاب پولیس نے خادم حسین ، عرفان کے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل ، پسٹل بمعہ رائونڈ برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں