اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے کہا ہے کہ فوج کو بجٹ میں کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث اس کی جنگی تیاری متاثر ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایال زامیر نے متعدد محاذوں پر سکیورٹی صورتحال کے جائزے کے دوران کہا کہ ایسے وقت میں جب اسرائیلی فوج اور اس کا عملہ تمام محاذوں پر سرگرم ہے، اسے فنڈز کی کمی سے بھی نمٹنا پڑ رہا ہے، جو فوج کی جنگی تیاری کے لیے نقصان دہ ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے رواں ماہ ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ فوج کو تقریباً 40 ارب شیکل کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ مسلسل فوجی آپریشنز کے اخراجات اور ریزرو فوجیوں کی ڈیوٹی پر آنے والے اخراجات ہیں۔









