نصیرآباد پولیس کی 340آسامیاں سالوں سے خالی ہونے کا انکشاف

13

نصیرآباد پولیس میں 340آسامیاں کئی سالوں سے خالی رہنے کا انکشاف نئی بھرتیوں کی منظوری کیلئے آئی جی پولیس بلوچستان کو خط لکھا گیا۔

لیکن منظوری نہ مل سکی نفری کی کمی کے باوجود مزید تین پولیس تھانے منظور کرلئے گئے عوامی حلقوں نے امن امان کے پیش نظر فوری بھرتیوں کی منظوری دینے کیلئے آئی جی پولیس صوبائی وزراء میر محمد صادق عمرانی محمد خان لہڑی سے اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے ضلع نصیرآباد میں مزید تین پولیس تھانوں کی منظوری تو دے دی ہے مگر عرصہ دراز سے نصیرآباد میں خالی پولیس کانسٹیبلان کی تین سو چالیس آسامیوں پر بھرتی کی منظوری نہ سکے جس سے نصیرآباد کے پولیس تھانوں میں نفری کی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

واضع رہے کہ مذکورہ پولیس کی آسامیاں کئی سالوں سے خالی پڑی ہوئی ہیں نصیرآباد نے عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس بلوچستان صوبائی وزراء میر محمد صادق عمرانی حاجی محمد خان لہڑی سے پر زور اپیلْ کی ہے نصیرآباد پولیس کی خالی تین سو چالیس آسامیوں پر جلد بھرتی کا عمل شروع کیا جائے تاکہ امن امان کی بحالی کیلئیے پولیس تھانوں قومی شاہراہ پر ضرورت کے مطابق پولیس کے جوان تعینات کئے جاسکیں اور بے روزگاری میں بھی کمی واقع ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں