کوئٹہ، تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے چھ سالہ بچہ جاں بحق

28

کوئٹہ کے علاقے شیخ زید ہسپتال کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے چھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے چھ سالہ بچہ احمد خان زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی اور پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹریکٹر قبضے میں لے لیا۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں