خوفناک آتشزدگی کے بعد پمز اسپتال کے مالیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ 3 سال کے دوران پمز اسپتال کو بائیس ارب روپے دیئے گئے۔ گزشتہ سال پمز اسپتال کے لیے وفاقی حکومت نے 6 ارب 84 کروڑ روپے بجٹ مختص کیا تھا۔ انتظامیہ نےمختص بجٹ کے برعکس 7 ارب 51 کروڑ روپے خرچ کیے۔
گزشتہ سال پمز اسپتال انتظامیہ نے 67 کروڑ روپے اضافی بجٹ وصول کیا۔ رواں سال پمز اسپتال کیلئے 7 ارب 63 کروڑ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے گزشتہ 3 سال میں مرمت کی مد میں 50 کروڑروپے دیئے جبکہ رواں سال اس مد میں 23 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔









