غیر معیاری اور مضرِ صحت خوراک کے خاتمے کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیموں نے کوئٹہ، تربت، ڈھاڈر، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، کچلاک، خضدار اور حب سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 60 کھانے پینے کے مراکز اور فوڈ یونٹس پرجرمانے عائد جبکہ100 سے زائد کو اصلاحی نوٹسز جاری کردئیے ۔
کارروائیوں کے دوران بیکنگ یونٹس، جنرل اسٹورز، ریسٹورنٹس، بیف شاپس، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، مصالحہ شاپس و پراسیسنگ یونٹس، نان شاپس، بیکریز، سرکہ پروسیسنگ یونٹ، ہول سیل ٹریڈرز اور جوس شاپس سمیت مختلف مراکز کی چیکنگ کی گئی۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق کوئٹہ کیمشرقی بائی پاس پر 3 مراکز جرمانہ اور 3 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔
شیر جان اسٹاپ پر ایک نان شاپ کو مقررہ 320 گرام کے بجائے 250 گرام نان تیار کرنے، آٹے کی نامناسب اسٹوریج اور PPEs کی عدم موجودگی پر جرمانہ کیا گیا، جبکہ آئس لولی یونٹ کو ناقص صفائی، پراڈکٹ رجسٹریشن نہ ہونے، کھلی نکاسی آب، نامناسب لیبلنگ اور حشرات سے بچا کا نظام نہ ہونے پر جرمانہ کیا گیا۔
واٹر پلانٹ سے پراڈکٹ رجسٹریشن کے لیے سیمپل بھی حاصل کیا گیا۔میکانگی و کاسی روڈ میں 4 فوڈ پوائنٹس جرمانہ 7 کو اصلاحی نوٹسز جاری ہوئے جبکہ سرکہ کے 4 نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے۔سرکہ یونٹ، دو بیکریوں اور جوس شاپ کو ناقص صفائی، غلط لیبلنگ، لائسنس و رجسٹریشن کی عدم موجودگی، نامکمل PPEs، نامناسب اسٹوریج اور ویسٹ مینجمنٹ کی خلاف ورزیوں پر جرمانہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں کچلاک میں جنرل اسٹورز، ہوٹلز، ٹینٹ و پکوان ہاسز اور نان شاپس کی چیکنگ کے دوران 14 بغیر بی ایف اے لائسنس یونٹس کو چالان کیا گیا، جبکہ 2 مراکز تسلی بخش پائے گئے۔ ممنوعہ اشیا، گٹکا، چائنیز نمک اور نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال و فروخت سے بھی خبردار کیا گیا۔بروری و اسپنی روڈ کوئٹہ میں عوامی شکایات پر متعدد یونٹس کی چیکنگ کے دوران 4 مراکز کو جرمانہ کیا گیا۔
مصالحہ یونٹ، نان شاپ اور بی ایم سی ہسپتال کی دونوں کینٹینز کو ناقص صفائی، کم وزن نان، غیر معیاری رنگ، نامناسب اسٹوریج، ناقص ریفریجریشن، گندے پانی کے ٹینک، نامناسب نکاسی آب، دودھ میں برف ملانے اور مشکوک جوسز سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے گئے۔ اسی طرح لورالائی میں 4 ریسٹورنٹس جرمانہ اور 2 کو اصلاحی نوٹسز دیے گئے جبکہ ڈھاڈر میں ایک بیکری اور 8 کریانہ اسٹورز کو ایکسپائرڈ مصنوعات اور تاریخوں کی عدم موجودگی پر جرمانہ کیا گیا۔
حب میں 2 ریسٹورنٹس اور ایک بریانی شاپ ناقص صفائی، مضر صحت آئل و رنگوں کے استعمال اور غیر مناسب پیکنگ پر جرمانے کیے گئے۔خضدار میں 3 ریسٹورنٹس، 5 ہول سیل ٹریڈرز سمیت مختلف مراکز کو جرمانہ اور 16 کو اصلاحی نوٹسز جاری ہوئے، جبکہ ایکسپائرڈ و ممنوعہ اشیا بھی ضبط کی گئیں۔ تربت میں 7 جنرل اسٹورز، 2 فاسٹ فوڈ پوائنٹس، 2 مصالحہ شاپس، 2 بیکنگ یونٹس اور ایک ملک شاپ سمیت 14 مراکز کو جرمانہ اور 19 کو اصلاحی نوٹسز دیے گئے۔
ایکسپائرڈ مشروبات، کیکس، مصالحے، جیلی کسٹرڈ پاڈر، بسکٹس، کینڈیز، اچار، جوسز اور ممنوعہ سویٹ سپاری ضبط کرکے موقع پر تلف کردی گئی۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی، غیر معیاری خوراک، ممنوعہ اشیا اور ناقص حفظانِ صحت کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی









