آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح، بنگلا دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں نیچے دھکیل دیا

17

بنگلادیش نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرنے کے بعد بنگلادیش تین درجے اوپر آ گیا اور تاریخ کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔ سری لنکا بھی بنگلادیش سے پیچھے رہ گیا جبکہ پاکستان آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔

موجودہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے، جنوبی افریقا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ بھارت چوتھے، انگلینڈ پانچویں، بنگلادیش چھٹے، سری لنکا ساتویں اور پاکستان آٹھویں پوزیشن پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں