پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع سبی کے ایگزیکٹوز کا اجلاس منعقد پشتون قومی جرگہ کی کامیابی کے لیے ضلع سبی سے بھرپور شرکت کا عزم

27

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع سبی کے ضلعی ایگزیکٹوز کا اہم اجلاس آج ضلع دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر ڈاکٹر نور احمد شاہ خجک نے کی۔اجلاس میں ضلع جنرل سیکرٹری ملک فقیر محمد مرغزانی سمیت دیگر ضلعی ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔اجلاس کا بنیادی ایجنڈا پشتون قومی جرگہ تھا جو 30، 31 اگست اور 1 ستمبر 2026 کو کوئٹہ میں تین روزہ منعقد ہو رہا ہے۔

شرکاء نے جرگے کی کامیابی کے لیے مختلف امور پر تفصیلی بحث کی اور ضلع سبی سے زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دیں۔اس موقع پر ضلعی قیادت نے کہا کہ پشتون قوم درپیش مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے تمام مسائل کا حل پشتون قومی جرگہ میں مضمر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشتون قومی جرگہ کی کامیابی تمام پشتون قوم کی کامیابی ہے، اس لیے ہر فرد کو اس میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں