وفاقی حکومت کی جانب سے کوئٹہ کوئلہ کان حادثے کے شہداء کے لواحقین میں 20،20 لاکھ روپے فی کس کے امدادی چیکس تقسیم

14

وفاقی حکومت کی جانب سے کوئٹہ کوئلہ کان حادثے کے شہداء کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کر دیئے گئے۔ قائد حزبِ اختلاف خیبر پختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ خان نے جرگہ ہال الپوری میں کوئلہ کان حادثہ کے شہداء کے لواحقین میں وفاقی حکومت کی جانب سے 20،20 لاکھ روپے فی کس کے امدادی چیکس تقسیم کیے۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

اس سے قبل شہداء کے لواحقین میں 12،12 لاکھ روپے فی کس تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے 32 لاکھ روپے فی شہید امداد کا اعلان کیا گیا تھا جس کی ادائیگی کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ خان نے کہا کہ یہ اقدام وفاقی حکومت، وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ عملی یکجہتی اور مشکل کی گھڑی میں ان کی بھرپور معاونت کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کے دکھ اور مشکلات میں ہر ممکن ساتھ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں