لاہور کے علاقے نصیر آباد میں معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا, ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔
پولیس کےمطابق گزشتہ رات ملزم اپنےدوستوں کےہمراہ گلی میں شورشرابا کر رہا تھا,دوکان دار کے منع کرنے پردونوں فریقین میں جھگڑا ہوا,ملزم نے طیش میں آکر تیزدار آلے سے دکاندار کے سینے پروارکیا ۔
اسپتال منتقلی کے دوران آفتاب راستےمیں دم توڑ گیا،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا ہے ۔









