کیچی بیگ تھانے پر دستی بم حملہ، اہلکار زخمی، کوئٹہ میں 4 دھماکوں کی خبر بے بنیاد ہے، پولیس

27

کیچی بیگ تھانے پر دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس ملازم محمد وسیم زخمی ہوگیا۔

ترجمان کوئٹہ پولیس کے مطابق کیچی بیگ تھانے کے علاوہ کوئٹہ میں کسی بھی مقام پر کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔

ترجمان نے سوشل میڈیا پر کوئٹہ میں چار دھماکوں سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات پر اعتماد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں