کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 19 اگست کو ترقیاتی کاموں کے باعث بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، کیسکو کا اعلامیہ

19

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی کے کھمبوںکی تنصیب اور لائنوںکی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں 18اگست کو (بروزمنگل )کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کی11kv نواں کلی اورمالک فیڈورں سے صبح9بجے سے دوپہر1:30بجے تک جبکہ اسی گرڈکے اولڈسمنگلی، پی اے ایف اور انٹرکنیکٹر فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہیگی نیز اسی روز مری آبادگرڈاسٹیشن کے 11kvمری آباد، کاسی ون، کاسی ٹو فیڈرزصبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک جبکہ زرغون گرڈاسٹیشن کے 11kvنواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ، ایف سی، عسکری ون فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔

اسی طرح 19اگست کو (بروزبدھ) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسریاب ون، سریاب ٹو، ہزارہ ٹاون، کرانی، غازی، اے ون سٹی، اولڈسیٹلائٹ ٹاون، واسا، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے نیزاُسی روز انڈسٹریل گرڈکے 11kvایف جی ایس، شاہنواز، شیخ زید ہسپتال فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں