پشتون عوام کا معاشی قتل عام اور نسل کشی جاری ہے ، پشتونخوامیپ

33

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سیدشراف آغا کے زیر صدارت پشتون قومی جرگہ منعقدہ کوئٹہ کے تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں 30،31اور یکم ستمبر 2026کو کوئٹہ میں ہونیوالے جرگہ کی تمام تیاریوں کا جائزہ لیا گیا او ر اس سلسلے میں تشکیل دی گئی کمیٹیوں کو اپنی ذمہ داریاں سونپی گئیں ۔

اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی آفس سیکرٹری ملک عمر کاکڑ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حضرت عمر ایڈووکیٹ، صوبائی رابطہ سیکرٹری گل خلجی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز صورت خان کاکڑاور ملک یاسین بازئی نے شرکت کی ۔

اجلاس میں جنوبی پشتونخوا کے عوام کے قومی جرگہ کو کوئٹہ میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے اس جرگہ سے ہمارے پشتونخوا وطن کے تمام عوام کی امیدیں وابستہ ہے اور جرگہ ان کی ملی ارمانوں کی تکمیل اور اپنے قوم اور وطن کے روشن مستقبل کے لیے اجتماعی دانش کے تحت حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

اجلاس میں کہا گیا کہ موجودہ سنگین صورتحال میں پشتون عوام کا نہ صرف معاشی قتل عام بلکہ نسل کشی بھی جاری رکھی گئی ہے ۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ کراچی شاہراہ پر پشتون عوام کی گاڑیوں کو چھیننے، بھتہ خوری ، ٹرکوں ، گاڑیوں سے لاکھوں روپے بھتہ لینے، گاڑیوں کے چوری کرنے، لوگوں کو اغواء کرکے بھتہ کے عیوض رہائی ، باغات ،زمینداروں سے بھتہ لینے کے واقعات ، گاڑیوں ،کوچز پر فائرنگ مالی وجانی نقصانات پہنچانے کے واقعات دن دہاڑے سرعام جاری ہیں اور حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کو سرومال کی تحفظ دینے میں مکمل طو رپر ناکام ہوچکے ہیں ۔

حکومت اپنی رٹ کے گن گارہی ہے جبکہ کوئٹہ کے ریڈ زون کے علاوہ کئی بھی امن وامان باقی نہیں رہا ۔

شہریوں کے سرومال کو سنگین خطرات لاحق ہوچکے ہیں ،خوف وہراس کے اس ماحول میں نہ صرف کاروباری حضرات ، تاجر ، دکاندار، وکلاء ، اساتذہ ، ڈاکٹرز، زمیندار ، کسان ، ٹرانسپورٹرز، طلباء ، نوجوان محفوظ ہیں بلکہ والدین اپنے بچوں کے لیے شدید تذبذب اور ہیبت زدہ کا شکار ہورہے ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی یہ صورتحال ہے کہ ہر علاقے میں قتل وغارت ، چوری ،ڈکیتی ، مسلح جتوں کا سرعام گھومنا ، ہنہ اوڑک میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات کا رونماء ہونا اور اس میں بے گناہ لوگوں کی شہادت کے واقعات کا ذمہ دار مسلط نام نہاد حکومت ہے۔

ایسی صورتحال میں کوئٹہ کے یہ پروقار اور پشتون قومی جرگہ تمام عوام کے نمائندگی کریگی اور اپنے عوام کو اس سنگین صورتحال سے نجات کے لیے ایک اہم کڑی ثابت ہوگی ۔

پشتونخوامیپ کے کارکنان سوشل میڈیا پر کسی بھی غیر ضروری بحث ومباحثہ کرنے کی بجائے پشتون قوم کو درپیش صورتحال کو منظر پر لائیں اور انہیں اجاگر کریں اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے اپنے قوم کی اذیت ناک صورتحال سے نجات ، اس کے روشن مستقبل اور جرگہ کے حوالے سے مثبت تجاویز ں کو سامنے رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں