مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کردیا

38

مری گورنر ہاؤس میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کی۔ اجلاس کے بعد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی کا فیصلہ کرلیا گیا، جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے سحرش قمر، نثارہ عباسی، مریم ادریس، مسز راجہ عابد، مریم کشمیری، ناصرہ سدوزئی اور ماریہ ترانہ کے انٹرویوز مکمل کرلیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن نے اوورسیز کی مخصوص نشست پر بھی فیصلہ کرلیا۔ اوورسیز نشست کے لیے مسلم لیگ ن برطانیہ چیپٹر کے صدر عبدالرحمان آرائیں مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے، جبکہ سعودی عرب سے حاجی احسان دانش، امریکہ سے مرزا تنویر جرال اور جاوید اقبال کے نام بھی زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق علماء و مشائخ کی مخصوص نشست کے لیے پیر مظہر کا نام زیر غور ہے، جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر بیرسٹر افتخار، شاداب سکندر اور محسن عزیز کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔ نامزدگیوں کا اعلان کل میاں نواز شریف خود کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں