کوئٹہ پولیس کی کارروائیاں، 5 ملزمان اور 26 افغان باشندے گرفتار

26

کوئٹہ پولیس نے اشتہاری، مطلوب، کرایہ داری ایکٹ، سنیچرز اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں سمیت غیر قانونی مقید افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 موٹر سائیکل چوروں سمیت 5 ملزمان جبکہ 26 افغان باشندوں، 19 نشے کے عادی افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 25 بغیر نمبر کے موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی اور درجنوں گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے۔

ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر کیچی بیگ پولیس نے ایس ایچ او مجاہد ملغانی کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے 2 موٹر سائیکل چور سمیع اللہ اور محی الدین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل، پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد کرلئے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم سنان کو گرفتار کرلیا جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 18 افغان باشندوں اور 19 نشے کے عادی افراد کو حراست میں لے لیا۔

ہزارہ ٹاؤن پولیس نے نامزد ملزم غوث بخش اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 4 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا جبکہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اس کے علاوہ ایس ایچ او شالکوٹ عادل شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ میں ملوث نصیب اللہ اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 4 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا 25 موٹر سائیکلوں کے خلاف بغیر نمبر پلیٹ کے کارروائی کی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں