ایران کے حملے؛ آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں کی آمد ورفت بند ہوگئی

27

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں مزید دو بحری جہازوں پر حملوں کے بعد اس اہم آبی گزرگاہ سے تجارتی آمدورفت تقریباً رک گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعرات کی شام ابوظبی نیشنل آئل کمپنی (ADNOC) کے دو جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔

متحدہ عرب امارات نے ان حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا ہے تاہم ایران نے فوری طور پر ان الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ واقعے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب امریکا کے ایران پر مزید اقتصادی دباؤ اور بحری ناکہ بندی طویل عرصے تک برقرار رکھنے کے اعلان نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق آج جمعے کو آبنائے ہرمز سے صرف چند ہی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے دو جہاز ہی گزرے ہیں۔

جن میں ایک اناج بردار جہاز ایرانی پانیوں میں داخل ہوا جبکہ ایک خالی خشک مال بردار جہاز مخالف سمت میں گزرا۔ ایک خالی ایل پی جی ٹینکر بھی آبنائے کے راستے خلیج کی جانب بڑھتا دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں