امریکی گلوکار نک جونس کی بھارتی کھانوں سے محبت نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں اہلیہ پریانکا چوپڑا سے بھی زیادہ ’انڈین‘ قرار دے رہے ہیں۔
نک جونس نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے بھائی جو جونس اور دوستوں کے ہمراہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایک بھارتی ریسٹورنٹ میں مختلف دیسی پکوانوں سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نک اور جو پیاز کے بھجیا، مرغ مکھنی، رانی کچوری، لیمب چاپ اور پاپڑ سمیت مختلف بھارتی پکوان کھا رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی وہ ایک خاتون کی آڈیو پر بھی لپ سنکنگ کر رہے ہیں جس میں وہ بھارتی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے بول رہے ہیں کہ ’آئی لوو دس کائنڈ آف اسٹف‘۔









