مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت کردی گئیں، بھارتی فورسز کی تعیناتی میں اضافہ کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کےایم ایس) کا کہنا ہے کہ بھارتی انتظامیہ کی جانب سے بھارتی یوم آزادی سے قبل مقبوضہ علاقے میں پابندیوں میں تیزی آئی ہے۔
سری نگر اور دیگر قصبوں میں حساس مقامات پر بھارتی فوجی، پیرا ملٹری اور پولیس تعینات ہے، بھارتی فورسز نے اہم شاہروں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔
کے ایم سی کے مطابق بھارتی فورسز نے مزید ناکے لگائے ہیں، گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جارہی ہے، جبکہ بھارتی فورسز نے سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم کو مکمل طور پر حصار میں لے رکھا ہے۔
واضح رہے کہ آج بخشی اسٹیڈیم میں بھارتی یوم آزادی کی نام نہاد مرکزی تقریب ہوگی، اسٹیڈیم کی ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے، ماہر نشانہ باز اہلکار بھی تعینات ہیں۔









