گداگر بچی کو راشن کا جھانسا دیکر اجتماعی زیادتی کرنیوالے 2 ملزمان کو 2 بار عمر قید کی سزا

12

کراچی میں کم عمر گداگر بچی کو راشن کا جھانسا دے کر اجتماعی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو دو دو بار عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

ایڈیشنل سیشن عدالت جنوبی کی عدالت نے کم عمر گداگر بچی کو راشن کا جھانسا دے کر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم غلام رسول اور خالد کو 2،2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان متاثرہ بچی کو 5 ،5 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کریں۔

پراسکیویشن کے مطابق 2022 میں ملزمان نے کم عمر گداگر بچی کو اغوا کرکے سی ویو کے قریب اجتماعی زیادتی کی تھی۔ ملزمان آن لائن ٹیکسی سروس چلاتے تھے۔ سروس کمپنی سے ملزمان کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ متاثرہ بچی نے شناخت پریڈ میں ملزمان کو شناخت کیا ہے۔ متاثرہ بچی کی گواہی مقدمے میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ طبی شواہد بھی متاثرہ بچی کے بیان سے مکمل مطابقت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں