کبیروالا کے نواحی علاقے موضع شکروالال میں مبینہ خسرہ سے ایک ہی خاندان کے تین کمسن بچوں کی تین روز کے دوران ہلاکت سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑگئی ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں اور سکریننگ کا عمل شروع کردیا۔
کبیروالا کے نواحی علاقے موضع شکروالا قتالپور میں مبینہ خسرہ کے باعث ایک ہی خاندان کے تین کمسن بچے تین روز کے دوران جاں بحق ہوگئے ۔ بچوں کےجاں بحق ہونے کی اطلاع ملنے پر محکمہ صحت کی ٹیمیں موضع شکروالا پہنچیں اور علاقے میں جامع سکریننگ کی ۔ ڈپٹی ڈی ایچ او کے مطابق سکریننگ کے دوران مزید پانچ بچوں میں بیماری کی علامات پائی گئیں جنہیں طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ خسرہ کی حتمی تصدیق اور بچوں کی ہلاکت کی اصل وجہ طبی معائنے اور رپورٹس کے بعد سامنے آئے گی۔









