پاکستان نے سعودی عرب اور ترکیے کیساتھ دفاعی معاہدے میں توسیع کا اشارہ دے دیا

10

پاکستان نے سعودی عرب اور ترکیے کے ساتھ دفاعی معاہدے میں توسیع کا اشارہ دے دیا۔

صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسن اندرابی نے کہا کہ 7 اگست کو ہونے والا مکہ سمٹ اہمیت کا حامل رہا، پاکستان نے مکہ معاہدے کے لیے اہم ترین کردار ادا کیا، مکہ معاہدہ تینوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مکہ معاہدہ امن و سلامتی کے حوالے سے صرف 3 ممالک تک محدود نہیں ہے۔ مکہ معاہدے کے مطابق خطے اور اس سے باہر اجتماعی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے جس کامقصد امن وسلامتی ہے، مکہ معاہدہ بڑا واضح ہے کہ ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کھلا ہے، تاہم اس بارے میں علم نہیں کہ مستقبل میں کونسے ملک اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی قیادت میں بحری اتحاد کے معاہدے کو آپریشنل بنانے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں