پاکستان کا 79واں یومِ آزادی آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

25

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا

ملک بھر میں اہم سرکاری عمارات، شاہراہوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں کو سبز ہلالی پرچموں اور قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

یومِ آزادی کے موقع پر مختلف شہروں میں پرچم کشائی، قومی ترانے، سیمینارز، ثقافتی پروگرامز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی سفارتی مشنز اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی آج یومِ آزادی منا رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت مختلف ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پرچم کشائی اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

یومِ آزادی کے موقع پر قوم بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور تحریکِ آزادی کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔ اس موقع پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی، قومی اتحاد اور استحکام کے عزم کی بھی تجدید کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں