وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار امین کو گیس کے بل پر 170000 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا۔درخواست گزار امین نے بتایا کہ انہیں گیس آفس کی جانب سے غیر منصفانہ بل موصول ہوا۔جس کی درستگی کے لیے انہوں نے متعدد بار گیس آفس سے رجوع کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔
سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی جلد کی جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی کر دی۔جس سے درخواست گزار کو گیس بل پر 170000 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا









