بلوچستان کے 6 اضلاع میں مختلف بلدیاتی اداروں کی 11 جنرل نشستوں پر دوسرے مرحلے کے ضمنی انتخابات 9 اگست کو ہوں گے۔ انتخابات میں 39 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جبکہ 12 ہزار 357 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ کے لیے 17 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں 5 انتہائی حساس، 10 حساس اور 2 نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے شفاف اور پرامن انتخابات کے لیے متعلقہ اضلاع میں ریٹرننگ اور مانیٹرنگ افسران بھی تعینات کر دیے ہیں۔
بلوچستان کے 6اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 9 اگست کو ہونگے
29









