الیکشن کمشنر بلوچستان نے کوئٹہ میں الیکشن کمیشن بلوچستان کے دفتر کی نئی تعمیر شدہ چار دیواری کا افتتاح کردیا

23

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کا دفتر تعمیر کرنے کے لئے کوئٹہ میں واقع بلیلی روڈ پر نئی تعمیر شدہ چار دیواری کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر (الیکشنز) سید وسیم احمد جعفری، ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ ڈویژن طاہر حسن ، ڈائریکٹر (الیکشنز) عبداللہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ سید نذیر احمد ہریفال اور ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) عبد الودود خان نے شرکت کی۔

اس موقع پر پراجیکٹ کنٹریکٹر منظور احمد اور ایس ڈی او (C&W) پیر محمد نے صوبائی الیکشن کمشنر کو منصوبے کی کامیاب تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ تعمیراتی کام منظور شدہ ڈیزائن مقررہ معیارِ تعمیر اور طے شدہ مدت کے مطابق مکمل کیا گیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران، تعمیراتی ادارے اور پراجیکٹ کنٹریکٹر کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں