کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 30جولائی اور 31 جولائی کو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کی11kvجناح ٹاؤن، اولڈ سمنگلی، انٹرکنیکٹر، عالم خان فیڈر جبکہ سریاب گرڈ کے سریاب ون، سریاب ٹو، کرانی جڑسا، غوث آباد اور شیخ ماندہ گرڈ کے خروٹ آباد، دوستین ، ویسٹرن بائی پاس ، ایف جی ایس فیڈروں سے صبح 10بجے تا دوپہر 2 بجے بجلی بند رہیگی اسی طرح شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے 11kvچشمہ، عمر، تکاتو فیڈر اور کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے مالک، جی او آر، ملک پلانٹ ، کاسی ون فیڈرز نیز کچلاک گرڈ کے کچلاک سٹی ، واسا، ولی، ستار، نواں کلی بائی پاس فیڈروں سے دن 11 بجے سے سہ پہر3 بجے تک بجلی بند ہوگی۔
اسکے علاوہ سبی گرڈ اسٹیشن کے 11kv سبی سٹی ، ایکسپریس، سالم شاہ ، سبی رورل فیڈروں سے 30 اور 31 جولائی کو صبح 9بجے سے دوپہر2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہیگی۔تاہم کیسکو نے اس دوران بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہے ۔









