عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں

25

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں عارضی وقفے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جو رواں سال 8 اپریل کے بعد ایک روز میں سب سے بڑی گراوٹ قرار دی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں 11.3 فیصد کمی واقع ہوئی جس کے بعد یہ 85.87 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل تقریباً 7 فیصد سستا ہو کر 82.61 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں