کوئٹہ، ہزار گنجی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق

14

تھانہ شالکوٹ کے علاقے ہزار گنجی میں آپس میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہزار گنجی ٹرک اڈہ میں آپس میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے احمد یار نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، نعش ہسپتال منتقل کردیا گیا جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں