پاکستان نیوکلیئرریگولیٹری اتھارٹی نے دو اہم ریگولیٹری اجازت نامے جاری کردیئے ۔جوہری تنصیبات کے حفاظتی نظام کے ڈیزائن کیلئے لائسنس اور ٹرانسپورٹ پیکج کیلئے ڈیزائن اپروول سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ۔
پاکستان نیوکلیئرریگولیٹری اتھارٹی کے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ریگولیٹری اجازت نامےبین الاقوامی حفاظتی معیارات کےمطابق جاری کئےگئے ۔ یہ اجازت نامے پاکستان کی بڑھتی ہوئی تکنیکی صلاحیتوں کا مظہر ہیں ۔ جوہری تنصیبات کےحفاظتی نظام کے ڈیزائن کیلئےلائسنس جاری کرنے سے جوہری انجینئرنگ میں مقامی صلاحیتوں کوفروغ ملےگا ۔ جبکہ ٹرانسپورٹ پیکج کی مقامی تیاری سےریڈیو فارماسیوٹیکلزکی محفوظ ترسیل میں سہولت ملےگی ۔ ٹرانسپورٹ پیکجزکی تیاری سےاسپتالوں کوریڈیوفارماسیوٹیکلزکی فراہمی مزید مستحکم ہوگی ۔ چیئرمین پی این آر اے ضیاءحسین شاہ کے مطابق پی این آراےجوہری ٹیکنالوجی کےمحفوظ اورپُرامن استعمال کیلئےپرعزم ہے ۔









